بھارت میں ایک شخص کے سوا پورا گاؤں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

بھارت میں ایک شخص کے سوا پورا گاؤں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا
بھارت میں ایک شخص کے سوا پورا گاؤں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا
کیپشن:    سورس:   File

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک گائوں میں سوائے ایک آدمی کے پورا گائوں کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ہماچل پردیش کے اس گائوں کا نام ’لاحول‘ ہے جس کا 52سالہ بھوشن ٹھاکر وہ واحد خوش قسمت آدمی ہے جس کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اس گائوں میں 30جون کو کورونا کا پہلا مریض سامنے آیا تھا اور تب سے آج تک پورا گائوں اس وباء کا شکار ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گائوں میں چند ہفتے قبل ایک مذہبی اجتماع ہوا تھا جسے وائرس کے اس قدر پھیلائو کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ علاقہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے تاہم اب سیاحوں کو اس علاقے، بالخصوص لاحول نامی اس گائوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔بھوشن ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ’’میرا پورا گائوں وائرس میں مبتلا ہو چکا ہے۔ میں اکیلا ایک کمرے میں رہ رہا ہوں اور اپنا کھانا خود بنا رہا ہوں۔‘‘

مزید :

کورونا وائرس -