پی ڈی ایم کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا:فواد رسول بھلر

پی ڈی ایم کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا:فواد رسول بھلر
پی ڈی ایم کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا:فواد رسول بھلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری فواد رسول بھلرنےکہاہےکہ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سےمطمئن ہیں،پی ڈی ایم والے حکومت گرانے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا، اپوزیشن جتنا بھی زور لگالے عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دینا،حکومت کو ملکی اور عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نےکہاکہ کرپٹ اپوزیشن منفی سیاست سےبازآجائےاورملکی اداروں کےخلاف سازشیں کرنا بند کرے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگائے،ملک میں جلسے جلوسوں سے کورونا کی وباء بڑھ رہی ہے،افسوس کہ اپوزیشن ملکی مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے،ترقی کی دشمن قوتیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اکٹھی ہو گئی ہیں، ان لوگوں کا ایجنڈا بھی ذاتی مفادات کا حصول اور کرپشن چھپانا ہے۔انہوں  نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیراہے،عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو کرپشن کے خاتمے اور چوروں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لئے مینڈیٹ دیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ملک سے لوٹ مارکا  دور ختم کردیا ہے جس سے پی ڈی ایم کی قیادت کو سخت تکلیف پہنچی ہے،مولانا فضل الرحمان اور بلاول زرداری پشاور جلسے میں اپنی پے در پے ناکامیوں پر رو رہے تھے، عوام ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، کورونا پھیلنے کی ذمہ دار پی ڈی ایم کی قیادت ہے، جلسے جلوسوں اور ڈھونگ رچانے کی بجائے پی ڈی ایم کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے اور منفی سیاست سے توبہ کرے۔

چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں سازشی ٹولے کوعبرتناک شکست ہو چکی،عوام پی ڈی ایم کی قیادت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،اب  چیخنے چلانے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کی کشتی بھنور میں پھنس چکی،  سب چور لٹیرے این آر او حاصل کرنے کے لئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں،اپوزیشن جتنا بھی زور لگالے عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیں گے،عوام تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں۔