’یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں‘ دادی کے انتقال پر مریم نواز کا پیغام

’یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ بالکل ...
’یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں‘ دادی کے انتقال پر مریم نواز کا پیغام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان واپس نہ آئیں۔

دادی کے انتقال کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فوراً لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔‘

مریم نواز نے بتایا کہ ان کے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہیں ہو سکا۔ ’ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔‘

خیال رہے کہ مریم نواز کو اپنی دادی کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب وہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کی سٹیج پر موجود تھیں۔ مریم نواز کو جب اطلاع ملی تو وہ تقریر کیے بغیر ہی جلسے سے چلی گئیں۔

مزید :

قومی -