قومی ٹیم کاپہلی مرتبہ حصہ بننے والےعمران بٹ کافیورٹ کرکٹر کون ہے؟ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

قومی ٹیم کاپہلی مرتبہ حصہ بننے والےعمران بٹ کافیورٹ کرکٹر کون ہے؟ایسے ...
قومی ٹیم کاپہلی مرتبہ حصہ بننے والےعمران بٹ کافیورٹ کرکٹر کون ہے؟ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دورہ نیوزی لینڈ کےلیےپہلی مرتبہ قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے جارحانہ بلے بازعمران بٹ نے کہا ہےکہ پاکستان کے سٹار کھلاڑی سعید انور آل ٹائم فیورٹ اوپنر ہیں، پاکستان کے سکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں،کوشش کروں گا کہ نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران بٹ نے دورہ نیوزی لینڈ اور کھیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعید انور آل ٹائم فیورٹ اوپنر ہیں، محمد یوسف کی تکنیک پسند ہے، بابر اعظم کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، ان کی بیٹنگ کا بھی فین ہوں، کوشش کروں گا کہ نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔انہوں نے کہا کہ ابھی شاہینز سکواڈ کا حصہ ہوں، اچھی کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہوں۔عمران بٹ کا پاکستان کے سنیئر کھلاڑیوں سے متعلق کہنا تھا کہ مصباح الحق، یونس خان اور اعجاز احمد کی موجودگی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔ 

مزید :

کھیل -