نواز شریف کی والدہ کو کیا بیماری تھی؟ اسحاق ڈار نے بتادیا

نواز شریف کی والدہ کو کیا بیماری تھی؟ اسحاق ڈار نے بتادیا
نواز شریف کی والدہ کو کیا بیماری تھی؟ اسحاق ڈار نے بتادیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں لیکن کچھ دنوں سے وہ بہت زیادہ بیمار اور کمزور ہوگئی تھیں۔ کل رات ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کا ایک پھیپھڑا ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کیلئے بہت ہی تکلیف کا مقام ہے، ان کے والد صاحب کی سعودی عرب، بیوی اور والدہ کا یہاں انتقال ہوا ہے۔

دوسری طرف برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ اور دوسری دستاویزات مکمل کرنے میں دو سے تین دن کا وقت لگ جائے گا جس کے بعد ان کی میت تدفین کے لیے لاہور روانہ کی جائے گی،لاہورروانگی سےقبل مرحومہ شمیم اختر کی نماز جنازہ مرکزی لندن کے ریجنٹ اسلامک سینٹر میں بھی ادا کی جائے گی جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور خاندان کےدیگر قریبی مرد حضرات شرکت کریں گے۔میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ کوثر اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو لے کر اگلے دو سے تین روز میں لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -