پاکستان اوورسیز پارٹی کے رہنماؤں کی قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر طارق وزیر سے ملاقات

پاکستان اوورسیز پارٹی کے رہنماؤں کی قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر طارق وزیر سے ...
پاکستان اوورسیز پارٹی کے رہنماؤں کی قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر طارق وزیر سے ملاقات

  

مانچسٹر ( طیب عاطر) پاکستان اوورسیز پارٹی کے رہنماؤں مصباح کاظمی اور رضوان علی شاہ نے وفد کے ہمراہ قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں ٹوارزم بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قونصل جنرل نے اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل ، پاسپورٹ اور ویزا اجرا  میں رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

تارکین وطن کی پاکستان میں جائیدادوں پر قبضوں کے حوالے سے قونصل جنرل نے کہا  کہ اس سلسلے میں حکومتی سطح پر موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہ ذاتی طور پر بھی کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

پاکستان اوورسیز پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران چوہدری محمد الیاس ، محمد زرایت، میاں الطاف حسین، حاجی برکت علی اور ناصر حسین نے تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ رضوان علی شاہ نے کمیونٹی کو درپیش مسائل خصوصا کورونا وائرس کی وجہ سے اپائنمنٹ بنوانے میں مشکلات کا ذکر کیا۔ مصباح کاظمی نے گایئڈڈ ٹورز کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مصباح کاظمی اور رضوان علی شاہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب آپ لوگ یہاں سے پاکستان ٹوارزم کے لیے گروپس لے کر جایئں گے تو وہ خود پھولوں کے ہار لے کر ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -