شاہ محمود قریشی نےبھارت کی خوفناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے مودی سرکار کو خبردار کردیا 

شاہ محمود قریشی نےبھارت کی خوفناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے مودی سرکار کو ...
 شاہ محمود قریشی نےبھارت کی خوفناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے مودی سرکار کو خبردار کردیا 

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے،حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کیلئے سیل بنایا ہے، بھارت نے دہشت گردی کے سیل کے لیے 80 ارب کی رقم مختص کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی، خطے میں امن ہماری اولین خواہش ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ کو نکال باہر کریں گے۔

مزید :

قومی -