دوبہنوں سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی ،سفاک ملزم گرفتار

دوبہنوں سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی ،سفاک ملزم گرفتار
دوبہنوں سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی ،سفاک ملزم گرفتار

  

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے محلہ اشرف آباد کی 2 بہنوں کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق فیصل آباد میں 2 بہنوں کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو 11 ستمبر کو اغواء کرنے کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء اور زیادتی کے الزام میں 3 خواتین سمیت 15 افراد کے خلا ف مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -