کورونا ٹیسٹ منفی لیکن پھر بھی تیز بخار، فخرزمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر، آئسولیٹ کردیا گیا

کورونا ٹیسٹ منفی لیکن پھر بھی تیز بخار، فخرزمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر، ...
کورونا ٹیسٹ منفی لیکن پھر بھی تیز بخار، فخرزمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر، آئسولیٹ کردیا گیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان تیز بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اوپننگ بلے باز فخر زمان کا دیگر کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ہمراہ ہفتہ کے روز کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا ۔ فخر زمان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم ان میں بخار کی تیز علامات ہیں۔پی سی بی کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے بار بار چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی جس کے باعث انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ 23 نومبر کو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی تاہم فخر زمان دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے فخز زمان کے متبادل کھلاڑی کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

مزید :

کھیل -