بھارتی فوج نے پاکستان میں جاری شادی کی تقریب پر راکٹ داغ دیے

بھارتی فوج نے پاکستان میں جاری شادی کی تقریب پر راکٹ داغ دیے
بھارتی فوج نے پاکستان میں جاری شادی کی تقریب پر راکٹ داغ دیے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج تمام اخلاقی تقاضے بھول گئی، کھوئی رٹہ سیکٹر  میں ایک شادی کی تقریب پر راکٹ اور مارٹر داغ دیے۔ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں 11 عام شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔  بھارتی فورسز نے جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شادی کی تقریب پر راکٹ اور مارٹر گولے داغے، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے، بھارتی فوج نےانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔ 

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -