جی بی ایل اے 3 الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پی پی امیدوار کی چوتھی پوزیشن

جی بی ایل اے 3 الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پی پی امیدوار کی چوتھی ...
جی بی ایل اے 3 الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پی پی امیدوار کی چوتھی پوزیشن
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

غذر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں بھی میدان مار لیا۔

جی بی ایل اے 3 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سہیل عباس شاہ نے 6873 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال 4678 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جی بی ایل اے 3 میں ق لیگ کے کیپٹن (ر) محمد شفیع 4654 ووٹ لے کر تیسرے اور پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر 3670 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -