قصور،ضلعی انتظامیہ نے سموگ کا سبب بننے والا پلانٹ سیل کردیا
قصور(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ سموگ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف متحرک، پتوکی موضع جمبر میں واقع پائرولیسس پلانٹ سیل، بجلی کی سپلائی کاٹ کر پلانٹ کے کیئر ٹیکر کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمدموہل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور کا سموگ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، پتوکی موضع جمبر میں واقع پائرولیسس پلانٹ جوکہ سموگ پیدا کرنے کا سبب بن رہا تھااُس کو سیل کرکے بجلی کی سپلائی بھی کاٹ دی گئی، پلانٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا جبکہ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمے کا اندراج کرواکر کیئرٹیکر کو گرفتار کرلیاگیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ ضلع بھر میں سموگ کا موجب بننے والے عناصر کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی بھرپورکاروائیاں جاری ہیں۔