کاہنہ، ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک 

  کاہنہ، ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے کاہنہ اور ڈاکوو ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کے دوران زیر حراست ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کاہنہ پولیس کے مطابق انسپکٹر نبی بخش بٹ ہمراہ ٹیم ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے نگینہ مزار کاہنہ گئے جہاں زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ کر دی ڈاکوو ں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ زیر حراست ڈاکو عادل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزم عادل کو ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا ایس پی سی آئی اے عادل کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عادل شدید زخمی ہو گیا اور اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی،ہلاک ہونیوالا ملزم عادل پر قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے اور وہ ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں 8سال جیل کی سزا کاٹ چکا ہے اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -