فیکٹری ایریا، ڈور گردن پر پھرنے سے شہری زخمی

   فیکٹری ایریا، ڈور گردن پر پھرنے سے شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں   پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا فیکٹری ایریا کے علاقے میں کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور گردن پر پھرنے کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق مزنگ چونگی کا رہائشی مجاہد ظفرنامی شہری موٹرسائیکل پر سوار کام کے سلسلے میں فیکٹری ایریا کے علاقے فیروز پور روڈ نزد ریسکیو آفس کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی جس کے نتیجے میں مجاہد زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

مزید :

علاقائی -