ایپکا یونٹ سمز و سروسز ہسپتال کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب
لاہور(خبرنگار)ایپکا یونٹ سمز / سروسز ہسپتال کے عہدیداروں کا انتخاب، صدر یوسف علی ظفر سمیت تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر صدر ایپکا لاہور ڈویژن چودھری مختار احمد گجر نے نومنتخب صدر یوسف علی ظفر، چیئرمین طاہر یاسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں عمران علی، سیکرٹری فنانس عبدالوحید خان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ارسلان سنی و دیگر عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے اور کامیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر نومنتخب صدر ایپکا یونٹ سمز/ سروسز ہسپتال یوسف علی ظفر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔