ڈی ایچ اے، الیکشن نہ لڑنے والے امیدوار آج کاغذات واپس لینگے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے 18دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے امیدواران آج 4بجے تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ یاد رہے 9نشستوں کے لیے 3بڑے گروپ یونائٹیڈ گروپ، الخدمت گروپ اور ڈی ایچ اے رئیلٹرز گروپ میدان میں ہیں۔ تینوں گروپوں نے ہر نشست پر دو دو تین تین امیدواروں کے کاغذات جمع کر ارکھے ہیں۔ کاغذات واپس لینے کے بعد تینوں گروپوں کے فائنل امیدوار سامنے آئیں گے الیکشن کمیشن آج کاغذات واپسی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 24نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔