(ن) لیگ کے بعدپی ٹی آئی نے بھی عوام کو مایوس کیا،اشرف بھٹی

(ن) لیگ کے بعدپی ٹی آئی نے بھی عوام کو مایوس کیا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کو مسلم لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے بھی مایوس کر دیا ہے۔ پنجاب کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہوگیا ہے ابھی بھی پنجاب کی عوام کے پاس وقت ہے کہ وہ ملک کو بڑے بحرانوں سے نکالنے کے لیئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو منتخب کر لے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارلیمانی بحرانوں کے ذمہ داروزیراعظم عمران خان ہیں اور ان کی اتحادی جماعتوں کے وزراء  ہیں بحران در بحر ان پیدا کرنے والی حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قو م کے ساتھ زیادتی ہو گی عمران خان حکومت نااہل اور ناکام حکومت بن چکی ہے اب وہ انتخابی اصلاحات کے پیچھے چھپ رہے ہیں قومی اتفاق رائے کے بغیر ہم کسی بھی مشین والی ووٹننگ کو نہیں مانتے۔