ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے شاہین آفریدی نے میچ کے دوران گیند فیلڈ کرتے ہی اسے بیٹر عفیف حسین کی جانب پھینکا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین نے شاہین کو تیسرے اوور کی دوسری گیند پر چھکا مارا تھا، اس کے فوری بعد اگلی ہی گیند عفیف نے روکی جو سیدھا شاہین کے ہاتھ میں گئی۔شاہین نے بیٹرسے اسی وقت معذرت کی۔
 اور قریب جاکر اسے حوصلہ دیا اور ہمت بندھائی۔