انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ 28 نومبر سے شروع ہوگی

  انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ 28 نومبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ 28 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگی اور چمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اورچمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف پانچ محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی

 جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔