جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں کرپشن، تحقیقات کا دائرہ وسیع

  جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں کرپشن، تحقیقات کا دائرہ وسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا،اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے شعبہ برانڈکے افسران سے پوچھ گچھ کی اور مزید ریکارڈ تحویل میں لے لیا،چنددن قبل ایک افسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔سابق ادوار میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور اس معاملے میں جی ایم برانڈ اور منیجر ایجنسی افئیرز پہلے ہی گرفتارہیں،ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مینجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
جہاز کے پرزے

مزید :

صفحہ آخر -