سینٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی،تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی سینٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی،تھانہ شالیمار پولیس نے سینیٹر نزہت صادق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس کے مطابق 20 نومبر دن ڈیڑھ بجے کے قریب تین مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے،گھر میں موجود ملازمین اور خاوند کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنایا گیا،مسلح افراد نے سارے گھر کی تلاشی لی اور گھر سے 18 تولہ سونا، 20 لاکھ نقدی،ایک کلاشنکوف اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ملزمان میں سے ایک شلوار قمیض جبکہ دو نے پنٹ شرٹ پہن رکھی تھی،تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذید تحقیقات شروع کر دیں۔
سینیٹر نزہت