اب شارٹ سلیبس ہوگا نہ امتحانات کا سیٹ اپ مختصر ہوگا: شفقت محمود

اب شارٹ سلیبس ہوگا نہ امتحانات کا سیٹ اپ مختصر ہوگا: شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(آئی این پی)  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کہا ہے کہ آئندہ سال پورے امتحانات لیے جائیں گے اور سلیبس بھی مختصر نہیں ہوگا، آئندہ  سال نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے سالانہ امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں معاشرتی اورمعاشی طور پر نقصان پہنچایا وہاں تعلیم وتحقیق کے فروغ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ شفقت محمود نے کورونا وائرس کے پھیلا سے متعلق صورتحال میں بہتری آنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا اب نہ شارٹ سلیبس ہوگا اور نہ امتحانات کا سیٹ اپ شارٹ ہوگا اور آئندہ  سال نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے سالانہ امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مئی اور جون میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے فیصلے کو اساتذہ، والدین اور طالب علموں نے سراہا ہے۔
شفقت محمود 

مزید :

صفحہ آخر -