این اے 133ضمنی الیکشن، مجلس و حد ت المسلمین کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان 

  این اے 133ضمنی الیکشن، مجلس و حد ت المسلمین کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(نمائندہ خصوصی)این اے 133کے ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت المسلمین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔اس موقع پرنیئر حسین بخاری،راجہ پرویز اشرف،حسن مرتضی،اسلم گل افنان بٹ،محسن ملہی،امجد جٹ،جمیل منج،علامہ عبالخالق،خرم۔نقوی،سید حسن کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انتہا پسندی کی راہ میں اگر کوئی حائل ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے اہل تشیعہ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں نیئر بخاری نے کہا کہ شیعہ قوم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی حمایت کی۔ایم ڈبلیو ایم کو اپنی بنیاد پر الیکشن لڑنا چاہیے ایم ڈبلیو ایم جس سے بھی اتحاد کرے دو طرفہ ہونا چاہیے مجلس وحدت مسلمین اور پیپلز پارٹی قیادت کو 5دسمبر کے بعد مل بیٹھنا چاہیے چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی ہو،حسن مرتضی نے کہا کہ این اے 133کسی کی جاگیر نہیں۔ ہمارا اتحاد آنیوالے وقت میں ملکی سطح تک پھیلے گا اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی تفریق سے کام نہیں لیاایم ڈبلیو ایم کی قیادت اور کارکنوں کا شکر گزار ہوں۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما  نے کہا کہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ ہماری سیاست اصول پر مبنی ہے۔لالچ اور دھوکہ نہیں ہے اسد نقوی  نے کہا ک پیپلز پارٹی سے کوئی توقع نہیں رکھتے،صرف اظہار یک جہتی چاہتے ہیں۔فاروق اعوان،اسد نقوی،قرار ملک،خرم عباس اور چودھری شبیر نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اقدار اور اصولوں کی سیاست کی ہے۔این اے 133سے اہل تشیع کے ووٹ اسلم گل کو ڈلوائیں گے مجلس وحدت المسلمین  کشمیر،کراچی کے بعد اب این اے 133 میں بھی پیپلز پارٹی کو کروائے گی۔بعد ازان راجہ پرویز اشرف اور اسلم گل نے ٹاؤن شپ میں بلا تراب خان کی طرف سے پشتون برادری کے جرگے میں شرکت کی جہاں پشتون برادری نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔
حمایت اعلان 

مزید :

صفحہ آخر -