کراچی میں زمینوں پر قبضے کرانیوالا پولیس افسر گرفتار
کراچی(آئی این پی) کراچی کے ضلع غربی میں زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات اور دیگر جرائم کرانے کے الزام میں ایس پی رینک کے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیر حراست افسر کے اورنگی ٹٓاون اور سرجانی تھانے ممیں شکایات درج ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ایس پی پولیس موبائل میں آیا اور سرجانی میں زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروا رہا تھا، اور مقامی افراد کو ڈرانے کے لیے سرجانی کے دیگر افسران کا نام بھی استعمال کر رہا تھا، لیکن جب مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو افسر نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایس پی کا کارندہ اورنگی ٹٓاون تھانے میں جرائم کے متعدد اڈے چلاوا رہا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں شہریوں نے شکایات درج کرارکھی ہیں، جن افراد نے شکایت کی ہے انہیں تھانے طلب کر لیا ہے، متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
پولیس افسر