سی پیک کے تحت پہلا تھرمل پاورپلانٹ آئندہ برس بجلی بنانا شروع کریگا

سی پیک کے تحت پہلا تھرمل پاورپلانٹ آئندہ برس بجلی بنانا شروع کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ با د(آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے، پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن میں پانی کو ذخیرہ کرنے کا آپریشن شروع ہو گیا۔ منصوبے کے مطابق کروٹ پن بجلی گھر آئندہ برس کے وسط میں بجلی پیدا کرنے کا آغاز کریگا۔کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی سرمایہ کاری اور تعمیر چائنا تھری گورجز گروپ نے کی ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں توانائی کے تعاون کے لیے ایک ترجیحی منصوبہ ہے اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے سلسلے میں پہلا پن بجلی کا منصوبہ ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیر  2015 میں شروع ہوئی۔کروٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد، سالانہ اوسطا بجلی کی پیداوار 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹہ تک پہنچ سکے گی۔یہ منصوبہ 50 لاکھ مقامی  لوگوں کی بجلی کی طلب کو پورا کریگا۔اطلاعات کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن نے تعمیراتی شیڈول کا 95 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے۔
پن بجلی گھر

مزید :

صفحہ آخر -