بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعدآج ہوگا
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج)پیر کوسہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں پا لیسی اصولوں کی تکمیل سے متعلق رپورٹ ایوان کی میز پر رکھی جائے گی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین اصغر خان اچکزئی، زمرک خان اچکزئی،ملک نعیم خان بازئی اور شاہین بی بی کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین پر سخاکوٹ ملاکنڈ میں مبینہ قاتلانہ حملے کے خلاف مشترکہ مذمتی قرار داد پیش کی جا ئے گی اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے شاہرگ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے20سے زائد ملازمین کو تعینات کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر یں گے اجلاس میں بلوچستان سرمایہ کاری و نجی اشتراک داری کا مسودہ قانون مصدرہ 2021(مسودہ قانون نمبر24مصدرہ 2021)،بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ کا مسودہ قانون مصدرہ 2021(مسودہ قانون نمبر27مصدرہ 2021)بھی پیش کئے جائیں گے جبکہ اجلاس میں محکمہ مو اصلات وتعمیرات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی