مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم شہری سردی میں انتظار کرنے پر مجبور
لاہور(آن لائن)محکمہ ریلوے کے دعوؤں کے باوجود مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہے جس کی وجہ سے مسافر سردی میں گھنٹوں ریلوے اسٹیشنوں پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق قراقرم 6 گھنٹے،بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے،خیبر میل 3 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،تیز گام ڈیڑھ گھنٹہ،عوام ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ،گرین لائن،جعفر ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس بھی ڈیڑھ،ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔
مسافر مجبور