لیز پر حاصل کردہ طیاروں کا بغیر لیوری پینٹ استعمال شروع 

 لیز پر حاصل کردہ طیاروں کا بغیر لیوری پینٹ استعمال شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ نے لیز پر حاصل کردہ طیاروں کو بغیر لیوری پینٹ کے استعمال کرنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں فضائی بیڑے میں نئے ایئربس 320طیارے شامل کیے گئے ہیں،تاہم لیز پر حاصل کردہ ان طیارورں کو بغیرلیوری پینٹ کے پروازوں کے لیے استعمال کرنا شروع کردیاگیا،طیاروں کی باڈی اور دم پر قومی پرچم تک پینٹ نہیں کیا گیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہازوں کی کمی کے سبب لیز پر حاصل کردہ ایئر بس 320طیاروں کی فلیٹ میں شمولیت ہوچکی ہے۔
طیارے استعمال

مزید :

صفحہ آخر -