فیصل آباد، ٹیکسٹائل ملز سمیت مختلف مقامات پر آتشزدگی، 2افراد جھلس گئے، کروڑوں مالیت کا سامان جل گیا

فیصل آباد، ٹیکسٹائل ملز سمیت مختلف مقامات پر آتشزدگی، 2افراد جھلس گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        فیصل آباد(سپیشل رپورٹر، آئی این پی) فیصل آباد میں ایک ٹیکسٹائل ملز سمیت تین مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔خوش قسمتی سے کسی بھی واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوسکا،فائر بریگیڈ،ریسکیو1122کی متعدد گاڑیاں اور سٹاف آگ بجھانے اور لوگوں کے جان و مال کو بچانے کیلئے مصروف رہیں،سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خاں کی ہدایت پر پولیس بھی ریسکیو کے عمل میں شریک رہی،آخری اطلاع کے مطابق 6گھنٹے بعد بھی ٹیکسٹائل ملزم میں آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی جارہی تھیں جبکہ باقی دو مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر فیصل آباد سے ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی کی رپورٹ طلب کرلی اور تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دوپہرعبداللہ پور میں واقع احسن اکرام ٹیکسٹائل ملزمیں اچانک بھڑک اٹھی جس نے عمارت اور گودام میں پڑے کپڑے کی ایک بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لوہے کی چادروں سے بنی ہوئی تمام چھتیں آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئیں ٹیکسٹائل ملزم گنجان آبادی میں گھری ہونے کی وجہ سے آس پاس کے مکانوں کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کردئیے گئے اور انسانی جانوں کو بچالیا گیا بتایاگیا ہے کہ ملزم کے ارد گرد تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے کے اقدامات اٹھاتے ہوئے شدید مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا اور نہ ہی ابھی نقصان کا اندازہ لگایا جاسکا۔آتشزدگی کا دوسرا واقعہ کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر واقع الفتح فیبرکس پر ہوا جہاں کا م کے دوران گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہاں پر کام کرنے والے دو افراد بری طرح جھلس گئے آخری اطلاعات کے مطابق ان کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جن میں چک نمبر98رب کا 40سالہ تجمل اور چک نمبر266ر ب کا 28سالہ وسیم شامل ہیں آگ پر قابو پالیا گیا تیسر ا واقعہ عید گاہ روڈ پر پیش آیا جہاں پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی جس نے قریب کھڑی مزید دو گاڑیاں بھی زد میں آگئیں جس سے انہیں سخت نقصان پہنچا تاہم آ گ پر قابو پالیا گیا۔ 
آگ

مزید :

صفحہ آخر -