پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا
لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج (پیر) ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ایکسائز، ٹیکسیشن،نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے سے متعلق سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز کے جوابات دئیے جائیں گے۔زراعت پر عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ وزراء اور متعلقہ سیکرٹریز کی عدم موجودگی کی وجہ سے گزشتہ دو نشستوں کے وقفہ سوالات کو موخر کر دیا تھا۔
پنجاب اسمبلی