عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے  ہری پور ہزارہ کا دورہ کرینگے 

  عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے  ہری پور ہزارہ کا دورہ کرینگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے ہری پور ہزارہ کا دورہ کریں گے اور جدید ترین فلش فائبر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے۔ ایم پی اے اکبر ایوب خان کے مطابق فلش فائبر ٹیکنالوجی ایک جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اس میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ٹو ایم بی سے بڑھا کر سو ایم بی تک کر دی جائیگی اور اسکا افتتاح اسلام آباد سے بھی پہلے ہری پور سے کیا جائیگا۔اکبر ایوب خان نے بتایاکہ وزیر اعظم پاکستانی دورہ ہری پور میں اس بڑے پروجیکٹ کے علاوہ دیگر بھی مزید منصوبوں کا ہری پور کیلئے اعلان و افتتاح کریں گے۔
عمران دورہ

مزید :

صفحہ اول -