کورونا،مزید4اموات 313نئے مریض رجسٹر
اسلام آباد،لاہور (نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں عالمی وبا ء کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہو نے کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 28659 ہو گئی ہے۔اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1281872ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار19کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کو سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر کے مطابق 24گھنٹے میں پنجاب میں کورونا کے 70کیسز سامنے آئے، مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4لاکھ42ہزار 433ہوگئی، صوبے میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد6ہزار385 ہے۔ عمران سکندر کا مزید کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں پنجاب میں کورونا سے 4افرادانتقال کرچکے ہیں۔
کورونا وائرس