فضا میں گرد ہے، سموگ نہیں وزیرماحولیات پنجاب کا اصرار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی میں ماہرین کے اصرار کے باوجود وزیر ماحولیات برائے پنجاب محمد رضوان صوبے میں سموگ کے ہونے سے انکاری ہیں۔لاہور اِن دنوں دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا ہوا ہے، نہ صرف شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ باہر نکلیں تو آنکھو ں میں جلن بھی ہوتی ہے۔شہری کہتے ہیں کہ فضا میں دھوئیں کی بو آتی ہے تاہم وزیر ماحولیات محمد رضوان کا مسلسل اصرارہے کہ فضا میں گرد ہے، اسموگ نہیں۔انہوں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا لاہور میں آلودگی کو جانچنے والے 9 میں سے صرف2مانیٹر کام کر ر ہے ہیں۔دوسری جانب ممتاز طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر امجد کے مطابق فضا میں گیسوں کا ملغوبہ ہے جس کے باعث ناک اور گلے کے امراض بہت بڑھ رہے ہیں، سموگ کے باعث بڑوں اور بچوں میں ناک، گلے اور چھاتی کا مرض شدت اختیار کرتا جارہاہے۔اْدھر ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر اور ناسا اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ بھارت میں نظر آنے والی آگ اور دھواں لاہور کی فضا میں موجود ہے جو موجودہ سیزن میں ہوا میں موجود نمی کے باعث اسموگ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
وزیر اصرار