گیس بحران سمیت تما م مسائل کا حل عمران حکومت کا خاتمہ ہے: بلاو ل بھٹو

گیس بحران سمیت تما م مسائل کا حل عمران حکومت کا خاتمہ ہے: بلاو ل بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں جاری گیس بحران سمیت تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے، عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک وقت کے کھانے کیلئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جاتا تو آج توانائی بحران نہ ہوتا، گیس مہنگی کرکے بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے سبب آج صنعتیں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز تک پورے نہیں کر پا رہیں، گیس بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 63 یومِ پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اتوارکو بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو، قائدِ عوام شہید بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو سمیت بھٹو خاندان کے لاڈلے تھے،شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کے لیئے جدوجہد اور قربانی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ اور عزم ہمارے لیئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔پی پی پی چیئرمین نے پارٹی عہدیدارن و کارکنان کو شہید شاہنواز بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعا کی اپیل بھی کی بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی چھٹی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مخدوم امین فہیم ایک منجھے ہوئے سیاستدان، منفرد شاعر، اور اعلیٰ خوبیوں کے مالک بہترین انسان تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جدوجہد کی، اور زندگی کی آخری گھڑی تک اپنے عہدِ وفا پر قائم رہے۔بلا ول بھٹو زرداری نے ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے3 کانکنوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں بلا ول بھٹو زردای نے کہاکہ واقعے میں ملوث ظالموں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے جن کے ہاتھ غریب کان کنوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت واقعے کی تحقیقات کرے اور محنت کشوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے مقتول کان کنوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -