اسلامو فوبیا میں مبتلا بھارتی صحافی کو دبئی بلانے پر اماراتی شہزادی برس پڑیں 

  اسلامو فوبیا میں مبتلا بھارتی صحافی کو دبئی بلانے پر اماراتی شہزادی برس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامو فوبیا میں مبتلا ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں۔ شا رجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فنکشن میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے والے بھارتی صحافی کو مدعو کرنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔شہزادی ہند نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟ شہزادی ہند نے ایک اور پیغام میں لکھا سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں بھارت کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہو ں نے مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کیخلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے پوچھا آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟یاد رہے کہ سدھیر چوہدری کو 2012 میں ایک بھارتی صنعتکار سے 10 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ایک ماہ تک بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزارنا پڑا تھا۔
بھارتی صحافی

مزید :

صفحہ اول -