تیل، گیس کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھٹہ خشت کااحتجاج 

تیل، گیس کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھٹہ خشت کااحتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   پشاور(سٹی رپورٹر)تیل و گیس اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے باغبانان پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حامد اللہ فواد، جنرل سیکرٹری اشرف باچا، سرپرست اعلیٰ آئین خان، ضلعی صدر ولی محمد، سینئر نائب صدر یوسف خان جلوزئی، سیکرٹری اطلاعات میر رحمن اور ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد خان کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کے نرخ بڑھنے سے ان کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں اسی طرح کوئلے کی قیمتیں بھی 25 ہزار روپے فی ٹن مقرر کر دی گئی ہے جس کے اثرات اینٹ بھٹیوں کے مالکان پر بھی پڑے ہیں اور ان کا روزگار متاثر ہو چکا ہے دوسری جانب حکومت بھی خیبر پختونخوا کی اینٹ بھٹیوں کو زگ زیگ بنانا چاہتی ہے لیکن اس مد میں بھٹہ خشت مالکان کو سپورٹ نہیں کر رہی اس تمام تر صورت حال کے باوجود بھٹہ خشت مالکان نے اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا اور انہیں خسارے کا سامنا ہے حالانکہ تمام اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹہ خشت مالکان نے 15 نومبر سے ہڑتال جاری رکھی ہے اور صوبہ بھر کی بھٹیاں بند ہیں تاہم حکومت نے ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں کیے جو افسوسناک ہے