سندھ دھرتی پیار، محبت، کی سر زمین ہے، محمد جاوید میمن
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی پیار، محبت، کی سر زمین ہے، سندھ کی تہذیب و ثقافت ہزاروں سال قدیم او رصدیوں پر محیط ہے، ہمیں اپنی ثقافت نازپر ہے، اپنی ثقافت کو اجاگر کرکے ثقافتی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مناتے رہینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قریشی گوٹھ چوک پر نوجوان اتحاد کے نعیم بلوچ کی جانب سے سندھی ثقافت کے حوالے سے منعقدہ مچ کچہری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایس ڈی اے رہنما?ں غلام مصطفی پھلپوٹو،آغا طاہر مغل، عبدالحمید شیخ، کامریڈ امام الدین، حسیب جونیجو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کی خاطر ملک کو مقروض کر کے دیا ہے، جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، سندھ کے بچے صحت، تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سندھ کی خوشحالی،ترقی، کیلئے ہمیں آپس کے اختلافات، نفرتوں کو ختم کر کے محبت کے پیغام کو عام کرنا چاہیئے اس حوالے سے سندھی ثقافت کا دن جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے سندھ کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئے سندھ میں بسنے والے تمام افراد مخلصانہ جدوجہد کریں۔ اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرکیں پیش کی گئیں۔ مچ کچہری کے موقع پر معروف فنکاروں نے سندھی لوگ کلام پیش کیے جس پر نوجوان نے والہانہ رقص بھی کیا۔