زیدہ،خاتون کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) زیدہ پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا جب کہ گدون اسٹیٹ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ملاکنڈ پولیس کو دہرے قتل میں مطلوب ملزم اشتہاری کو گرفتار کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ ہفتہ زیدہ پولیس کو گجو خان میرہ ونڈ میں ایک نامعلوم خاتون کی قتل شدہ لاش ملی تھی شناخت ہونے پر ورثاء کے حوالے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی اس دوران ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او آصف علی خان نے جدید خطوط پر تفتیش کر کے اس اندھے قتل کو ٹریس کیا اور دو ملزمان سہیل اور کامران سکنہ یار حسین تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا وجہ عناد تنازغہ خواتین بیان کی ہے دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ گدون اسٹیٹ الطاف خان نے ملاکند پولیس کو موضع درگئی ملاکنڈ میں دو افراد کو قتل کرنے والے مجرم اشتہاری سمندر خان سکنہ درگئی کو گرفتار کر لیا ملزم نے حسن اور سلمان ساکنان شریف آباد کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کرنے کے بعد روپوش تھا۔