تحریک انصاف کو صوابی  خاص میں بڑا سیاسی دھچکا

تحریک انصاف کو صوابی  خاص میں بڑا سیاسی دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کو صوابی خاص میں بڑا سیاسی دھچکا،پارٹی کے نظریاتی کارکنوں ڈاکٹر حیدر زمان، انجینئر علی جوہر، ریٹائرڈ چیف ٹیک آفیسر صفدر علی خان، انور زیب خان، ریٹائرڈ صوبیدار عبدالرازق خان، شا ہ پسند خان، مقصود علی، عالم زیب خان، عبدالولی خان، سابق یوتھ کونسلر مختیار علی، کونسلر افسر علی نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے تحصیل نظامت صوابی رب نواز خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر صوابی خاص کے سیاسی و سماجی شخصیت انور زیب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا میرٹ کی بالا دستی کے نام پر ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہوا ہے پارٹی کے نظریاتی کارکنان شدید مایوسی کے شکار ہیں پاکستان تحریک انصاف چوروں اور سیاسی بھگوڑوں کی اماجگاہ بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن، اقربہ پروری کی انتہاء ہے ملک نازک دور سے گزر رہا ہے آئی ایم ایف کے کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ریکارڈ قرضے لے کر عوام کو تاریخی مہنگائی اوربے روزگاری کے دلدل میں دھکیل دیا ابن الوقت سیاسی بھگوڑوں کو نظریاتی کارکنان پر ترجیح دینے سے آج پاکستان تحریک انصاف تباہی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رب نواز خان کا ماضی اور حال عوامی خدمت میں عبارت ہے انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں مرغز کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرینگے۔اور مسلم لیگ ن کا حصہ بن کر اپنے علاقے کی بھر پور خدمت کرینگے۔