تربیلا میں پانی کی آمد 22 ہزار  700 کیوسک ہے،ترجمان واپڈا

      تربیلا میں پانی کی آمد 22 ہزار  700 کیوسک ہے،ترجمان واپڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (آئی این پی) تربیلا میں پانی کی آمد 22 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 57 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 4 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 200 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ 87 ہزار، منگلا میں 22 لاکھ 12 ہزار اور چشمہ میں 76 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 46 لاکھ  84 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا