خسرہ اور روبیلامہم جاری رہیگی،ڈاکٹر انورالحق
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انورالحق نے کہا ہے کہ خسرہ اور روبیلامہم جاری رہیگی اور اس میں کوئی غفلت برتنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی ہوگی جو سکولز مہم کے دوران ٹیموں کساتھ تعاون نہیں کرتے اور اپنے ٹارگٹ کو پورا نہیں کرتے اسکے خلاف بھی کاروائی کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں خسرہ اور روبیلامہم کے پراگراس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ای پی آئی ضلع ملاکنڈ کے کواڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی نے گز شتہ چھ روزہ مہم کے حوالے سے شرکا کواگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کامیابی کسیاتھ جاری ہے اور گذشتہ چھ روز ہ مہم کے دوران سے ایک لاکھ پنتالیس ہزار چھ سو پھچتربچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں اور گذشتہ چھ روز ہ مہم کے دوران ٹارگٹ سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے جبکہ پانچ سال عمر تک کے بچوں کوپولیو قطرے بھی پلائیں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کے اختتام تک تین لاکھ چھتیس ہزار دوسوتیس بچوں کوٹیکے لگانے کا ہدف حاصل کرینگے۔جن کیلئے 310ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مختلف مدارس،سکولوں،مساجداور حجروں میں جاکر بچوں کوٹیکے لگانے کی ڈیوٹی انجام دی رہی ہیں۔