سخاکوٹ،3 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے،ڈاکٹر مراد

      سخاکوٹ،3 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے،ڈاکٹر مراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)ضلع ملاکنڈ میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم کے دوران تین لاکھ سے زائد کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 310ٹیمیں تشکیل دئیے گئے ہیں جو ضلع بھر میں مدارس، سکولز، مساجد اور حجروں میں جا کر 9ماہ سے لیکر 15سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤکے ٹیکے لگارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ای پی آئی ملاکنڈ کے ضلعی کوارڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی نے پریس کلب آفس میں خسرہ اور روبیلا آگاہی مہم کے حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مراد علی نے کہاکہ مہم کے دوران گذشتہ چھ دنوں میں  ایک لاکھ پنتالیس ہزار چھ سو75بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں اور گذشتہ چھ روز ہ مہم کے دوران ٹارگٹ سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا کم عمر بچوں کی زندگی محفوظ بنانے اور خسرہ و روبیلا مہم کوکا میاب بنانے میں ای پی آئی اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دئیے گئے ہیں جو مدارس،سکولوں،مساجداور حجروں میں جاکر بچوں کوٹیکے لگانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں  اور انشا اللہ مہم کے اختتام تک تین لاکھ چھتیس ہزار دوسوتیس بچوں کوٹیکے لگانے کا ہدف حاصل کرینگے۔