حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے: مولانا محمد قاسم

حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے: مولانا محمد قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مفتی امداد اللہ اورضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ مگر انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ حکومت ہر فورم پر ناکام ہوچکی ہے۔ معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی امیج کو نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ ربڑ سٹیمپ اسمبلی نے آئین سے ماورا قانون سازی کرکے اپنی بدنیتی اور غلامانہ ذہنیت کا مظاہر ہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ بابوزئی میں جے یو ائی کے نامزد امیدوار برائے مئیر شپ تحصیل کاٹلنگ مفتی حماد اللہ یوسفزئی کے انتخابی مہم کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی، حافظ سلیم، مولانا محمد علی، مفتی گل ولی، صاحبزادہ ناصر علی باچا اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ویلج کونسلز کے 128امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اگر ہوجاتے ہیں تو یہ حکومت کے لئے سبکی کی باعث ہوگی۔ کیونکہ حکومت نے اپنے میس منیجمنٹ کی وجہ سے عام ادمی کے زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔ مہنگائی اور ڈالر پر کوئی کنٹرول نہیں۔ بجلی، گیس اور تیل جیسے بنیادی ضرورتیں عام کے پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ اس لئے اب وقت اگیا ہے۔ کہ سلیکٹڈ حکومت سے جان چڑائی جائے۔ اگر انتخاب میں گڑبڑ کی گئی تو پھر قوم انقلاب کی طرف بڑھے گی۔