ملکی بقاء، ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی: شاہ محمود قریشی

ملکی بقاء، ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔ملکی بقا  اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی۔لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے۔ہم نے آنے والی نسلوں کا سوچا ہے۔ کیونکہ وہ ملک (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
ترقی کرتے ہیں جو آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت طویل مدتی ترقی چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں عوام سر اٹھا کر چلیں۔ہم ملک کا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں۔ ہم قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ ہم ملک سے کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سابقہ ادوار میں عوام کو دی گئی محرومیاں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ قوم کو اچھے مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے جس کے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔گزشتہ تین سال میں کرونا وبا اور معاشی بحران کے باوجود ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور ہو رہے ہیں۔ ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کا پیسہ عوامی ترقی پر خرچ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو اندرون و بیرون ملک پذیرائی مل رہی ہے۔ ہماری پالیسیوں کے دوررس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل 52 پیپلز کالونی میں پی ٹی آئی رہنما ملک فرمان ڈمرا کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اقتدار سے باہربیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ نہیں چاہتے کہ ترقی کا پہیہ چلتا رہے۔ وہ شور مچا کر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔وہ جتنا مرضی شور مچا لیں نہ ملکی ترقی رک سکتی ہے اور نہ ترقیاتی منصوبے رک سکتے ہیں۔اقتدار سے باہر بیٹھے ہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا۔ حکومت ختم ہونے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔  ایک بار پھر واضح کرتا ہوں کہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ 2023 کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیں گے۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار خضر حیات بلوچ بابر شاہ را امجد علی مخدوم شعیب اکمل ہاشمی سمیت تحریک انصاف کے ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یونین کونسل 52 میں معززین علاقہ سے ملے ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے یوسی 52 میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہہ ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ حلقے میں وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نجی ہاسنگ سوسائٹی میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔سیاسی و سماجی رہنما اصغر انصاری کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ مہنگائی کا مسئلہ بہت جلد ہو جائے گا کیونکہ یہ عالمی مسئلہ ہے کرونا کے بعد تمام ممالک مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں، ہماری حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بہت جلد مہنگائی پر کنٹرول کرلیا جائے گا، آنے والا وقت بھی تحریک انصاف کا ہی ہوگا۔ اس موقع پر راؤ امجد علی، رانا عبدالجبار، عابد چوہان، مغیث اکرم، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، اکرم حیدری، ملک واجد، حاجی اقبال، شفیع چوہدری، شیخ ڈاکٹر عدنان و دیگر موجود تھے۔