سیداں والا چوک سے ہیڈ محمد والا تک ڈبل روڈ کی منظوری
ملتان (نیوز رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہر اولیا کے باسیوں کیلئے ایک اور میگا پراجیکٹ کا تحفہ دیا ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے گزشتہ روز سیداں والا چوک سے ہیڈ محمد والا ڈبل روڈ کی باضابطہ منظوری دیدی ہے اس 11 کلومیٹر طویل ڈبل روڈ پر 1 ارب 18 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی جبکہ اس ڈبل کیرج روڈ کی تکمیل ملتان تا ڈیرہ غازی کی میگا ٹریفک کو منسلک کرے گی۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے مفاد کو (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
مدنظر رکھتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو اسکی سمری بھیجی گئی تھی جس پر حکومت پنجاب نے منصوبے کو ریکارڈ وقت میں منظور کیا۔وزیراعلی پنجاب کے حکم پر مزکورہ سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرکے فنڈز فراہم کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔دوسری جانب روڈ منصوبے کی منظوری پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کیلئے اظہار تشکر بھی کہا گیا ہے۔
تحفہ