ڈیرہ غازی خان کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، جعفر خان بزدار
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء،وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی کاوشوں سے جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع ڈیرہ غازیخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی پیکجز سے تاریخ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
ساز ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا جس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی اپنی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی ورکرز کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے میگاپراجیکٹس میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،غازی یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن،میر چاکر خان رند یونیورسٹی،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قیام، ٹیچنگ ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر،پل ڈاٹ،کرکٹ اسٹیڈیم اور آسٹرو ٹرف ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر سمیت کو ہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام اور تحصیل کوہ سلیمان کے لئے ریسکیو 1122،کی سروسزکے منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے انقلابی اقدامات کا منہ بولتاثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہو رہی ہیں بلکہ علاقہ سے پسماندگی کے خاتمہ میں کافی مدد ملی ہے سردار جعفر خان بزدار نے کہا کہ ہم مخالفین ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کی سازشوں کا ناکام بنا کر ترقی کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔
جعفر خان بزدار