ملک عامر ڈوگر کا واک سنٹر کا دورہ، مختلف شعبوں کاجائزہ
ملتان(نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر)وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وومن سنٹر برائے انسداد تشدد(واک سنٹر)خواتین کی داد رسی کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پاکستان سمیت ساتھ اشیا میں خواتین کی پروٹیکشن کیلئے خدمات کے حوالے سے واک سنٹر نمایاں مقام رکھتا ہے ادارے کی بھر پور انداز میں سپورٹ کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ دنوں وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ کی خصوصی دعوت(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
پر واک سنٹر کے وزٹ کے موقع پر کیا۔جبکہ اس موقع پر چیئرمین دارالامان شاہد محمود انصاری ہمراہ تھے۔وزٹ کے موقع پر واک سنٹر کی منیجر وڈسٹرکٹ آفیسر وومن پروٹیکشن اتھارٹی منیزہ منظور بٹ نے ادارے کی کارکردگی اور سروسز کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔اس موقع پر واک سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیااس موقع پر کنیز فاطمہ چدھڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واک سنٹر خواتین کی داد رسی کے لیے مثالی ادارہ ہے اور ایک چھت تلے خواتین کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور خواتین کو تحفظ کی فراہمی کے لیے ہیلپ لائن بھی متعارف کرایاگیا اس موقع پر وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے ادارہ ہذا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ اچھا اقدام ہے اور جس طرح خواتین کو سروسز فراہم کی جارہی ہیں وہ ہمارے معاشرے کی مظلوم خواتین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ادارہ ہذا کی ہر سطح پر سپورٹ کی جائیگی۔انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ادارہ ہذا کے ڈویلپمنٹ کے کاموں کو اپنے ایم این اے کے فنڈز سے مکمل کرانگا تاکہ ادارہ ہذا کی سروسز تسلسل کے ساتھ جاری رہیں۔اس موقع پرچیئرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ نے وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر کو ادارے کی جانب سے خصوصی سونیئر بھی پیش کیا۔معاون خصوصی وزیراعظم ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے فاونڈر ممبر عامر انور قریشی کو حکومت پنجاب نے ضلع ملتان کا چیرمین انٹی کوائکس مقرر کیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان و عہدے داران کو مبار کبا د پیش کر تاہو چونکہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک بنیادی نکتہ نظر ہے کہ معاشرے میں جتنی خرابیاں ناانصافیاں و نا ہمواریاں ہیں انکا خاتمہ ہو اور جب عطائی ڈاکٹر بیٹھ کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں اور اس سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں یہ معاشرے کے ساتھ بہت بڑا ظلم ھے اور اس کا خاتمہ ہونا بہت ضروری ہیان خیالات کا اظہار انھوں نے عامر انور قریشی کو چیرمین کا نوٹیفیکشن دینے کی تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پچھلے 70سالوں میں اس پر کوتوجہ نہیں دی ہے،عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت نے ضلع ملتان کی سفارش پر عامر انور قریشی کی تعیناتی جو کہ بالکل میرٹ کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔عامر انور قریشی کی تعلمی قابلیت و انکا پروفیشن اس عہدے کے عین مطابق ہے۔وہ میڈیکل کے متعلق تمام معاملات سے بخوبی واقف ہیں انکا تدارک کرنے کی صلاحیت و مہارت بھی رکھتے ہیں۔انکے شعبے کی مناسبت سے انکی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک عامر ڈوگر صاحب نے حکومت پنجاب سے تعیناتی کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ھم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان صاحب مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پارٹی کی خدمات ادا کرنے والوں کی عزت افزائی کی ہے عامر انور قریشی ایک باہمت و با صلاحیت شخصیت کے مالک ہیں انکی تعیناتی سے انکے شعبے میں عطائیت کا خاتمہ ہو گا اور ایک بہترین انقلاب آئیگا۔اس موقع پر محمد سلیم بخآری، طارق خان، مسرت اکرم، اشرف ناصر خان، یاسر خان، فہد اسحاق سانگی، ملک ظہیر اعوان، شہباز قریشی، مرتضی اٹھنگل، عاتف اعوان، مظہر شاہ، تنویر نانڈلہ، حافظ تنویر، نصر اللہ کمبوہ، ملک عباس، مسعود خان، سیف الرحمن، کاشف شاہ، ابرار احمد خان، عمیر افضل، سید اقبال حسین بخآری، فرحان شریف، ملک نعیم نانڈلہ، شہریار بھٹہ، ملک اورنگزیب کھیڑا، راو بلال و دیگر معززین بھی موجود تھے۔تحریک انصاف کے عہیداروں و کارکنوں نے عامر انور قریشی کی بطور چیرمین تعنیاتی کی خوشی میں بھرپور جشن منایا۔
عامر ڈوگر