پنجاب میں گنے کا ریٹ 248روپے فی من کرنیکی تیاریاں 

  پنجاب میں گنے کا ریٹ 248روپے فی من کرنیکی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان) کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کی جانب سے گنے کا ریٹ 248روپے فی من کرنے کی تیاریا ں شروع ہوگئیں عنقریب نوٹیفیکشن جاری ہونے کا امکان ہے کین کمشنر پنجاب ترقی پسند کاشتکار میاں غوث محمد کی رہائش گاہ پر کاشتکاروں اور کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شوگر ملوں نے گنے کے کاشتکارو ں کو گنے کا 248روپے فی من ریٹ دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ خوش آئند ہے مگر کسانوں کو باقائدگی اور باضابط طور پر گنے کی رقم کی ادائیگی کیلئے بہت جلد 248روپے من کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا جائے گا کسانوں اور(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 کاشتکاروں کی شکایات پر انہوں نے کہا کہ سندھ پنجاب بارڈر پر گنے کی لوڈ ٹرک ٹرالیوں کو روکنے کا کوئی جواز نہ ہے اور اس پابندی کو بھی جلد ختم کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گنے کے وزن کیلئے مقررہ کنڈے بحال کر دیئے جائیں گے تاکہ کاشتکاروں اور کسانوں کی سال بھر کی محنت کا پورا معاوضہ مل سکے۔اس موقع پر ترقی پسند کاشتکار میاں غوث محمد، راجہ ایوب الرحمن،راجہ اسد نسیم،آصف خان گوڈو،سردار یعقوب سندھو،جام سوجھل،محمد اکبر سوجھل،اکبر بلوچ،جام عبدالمجید جاوید،فیاض احمد جوئیہ،شہزاد قریشی،اسلم خان جتوئی،چوہدری افضل کے علاوہ دیگرکاشتکار رہنما موجود تھے جنہوں نے کین کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
گنے