ملتان،شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات مزید تیز
ملتان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا ے قیصر سلیم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول ملتان شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مین شاہراہوں اور چوکوں پر بلاک پینٹنگ، لین مارکنگ، کروو سٹون اور پیچ ورک کا کام جاری ہے۔ ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ملتان پبلک سکول روڈ کو خوبصورت بنانے کے لیے لین مارکنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔ چوک کچہری سے ایل ایم کیو روڈ چوک کمہاراں والا،بوسن روڈ چونگی نمبر 9 سے سیداں والا بائی پاس چوک تک، غوث الاعظم (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
روڈ اور ملتان ماڈل ٹان کے روڈز کی تزئین و آرائش کا کا م بھی تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہاہے کہ پنجاب گورنمنٹ صوبہ جنوبی پنجاب کے مسائل سنجیدگی سے حل کر رہی ہی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ملتان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ملتان شہر کے میں چوکوں کو خوبصورت اور کشادہ کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ملتان شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف پلان زیر غور ہیں۔ جن پر بہت جلد عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
تیز