حکمران ملک کو  غیر جمہوری طریقے سے چلا رہے ہیں، ملک احمد یارہنجرا

      حکمران ملک کو  غیر جمہوری طریقے سے چلا رہے ہیں، ملک احمد یارہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ملک کو غیرجمہوری طریقے سے چلایا جا رہا ہے، 17نومبرکا دن پارلیمانی تاریخ کاسیاہ دن تھا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بدمعاشی کے طور پر استعمال کیا گیا، ممبران(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
 کوقانون سازی کے لئے بل کی کاپیاں نہیں ملیں،ہوشربا مہنگائی کی ماری عوام انتظار میں ہے کہ کب عمران خان ملک کی جان چھوڑے گا،حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منتخب نمائندوں نے بھی حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،ہنجراء خاندان عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے،منتخب ہو کر دوبارہ ترقی کا رکا ہوا سفر شروع کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہی ہے، اشیا ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دورہو چکی ہے، حکومت نے سوا تین سال میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں انارکی کی سی صورتحال ہے،ادارے ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں جس پرپی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی، اس حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہر وعدے اور اعلان پر یوٹرن لیا،تین وزرائے خزانہ لگائے سب فیل ہوگئے،ایک ایسے شخص کو سٹیٹ بینک کا گورنر بنایا جو روپے کی قدر میں کمی کو باعث رحمت قرار دے رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کا مقصدجدید طریقے سے دھاندلی کرنا ہے،قانون سازی کے لئے بل کی کاپیاں ممبران کو نہیں ملیں، ملک کو غیرجمہوری طریقے سے چلایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ عوام پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے،وہ پہلے ووٹ دینے پر پچھتا رہے ہیں،17نومبرکا دن پارلیمانی تاریخ کاسیاہ دن تھا، عوام انتظار میں ہے کہ کب عمران خان ملک کی جان چھوڑے گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریبوں سے چھت اور روٹی چھین لی ہے۔
احمد یار ہنجرا